لکھنو: آج سری لنکا میں ایشیا کپ کا یک روزہ کرکٹ میچ بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایسے میں اتر پردیش اقلیتی حقوق کی کمیشن کے رکن شمعون افروز نے اپیل کیا ہے کہ کرکٹ کے مداح اس نوعیت کی کوئی بھی حرکت نہ کریں جس کی وجہ سے ان کو پریشانی میں مبتلا ہونا پڑے۔کھیل کو کھیل کے اعتبار سے دیکھیں اور جذبات پر قابو کو رکھیں۔
انہوں نے کہاکہ میچ سے لطف اندوز ہوں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کریں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے لئے دعائیں مانگیں۔ ہم اپنی ٹیم کی حمایت کریں گے اور بھارت کی جیت پر جشن منائیں گے۔افروز نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات ہیں کہ بھارت اچھا کھیلے اور جیتے۔