اردو

urdu

ETV Bharat / state

متوفی کو رکشہ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جایا گیا

ضلع ہسپتال کی جانب سے ایمبولنش دستیاب نہیں کرائے جانے کی وجہ سے متوفی کے لواحقین نے لاش کو رکشہ پر رکھ کر پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے۔

متوفی کو رکشہ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جایا گیا-
متوفی کو رکشہ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جایا گیا

By

Published : Oct 13, 2020, 1:09 PM IST

ریاست اترپردیش میں بدایوں کے ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران ہوئی ایک شخص کی موت کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمبولنس دستیاب نہیں کرائے جانے کے سبب مہلوک کے اہل خانہ نے لاش کو رکشہ پر لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے ۔

اطلاعات کے مطابق سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ایک شخص کو علاج کے لئے بدایوں کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

جہاں گزشتہ روز علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جانے کے لئے اہل خانہ نے انتظامیہ سے ایمبولنس کا مطالبہ کیا۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایمبولنس مہیا نہیں کرایا گیا ۔

لہذا متوفی کے لواحقین نے لاش کو رکشہ پر رکھ کر پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے اس دوران کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، جس کے بعد سے محکمہ صحت بدایوں پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details