ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دیگر ریاستوں میں 14دن کا قرنطینہ کی مدت مکمل کرچکے اپنی ریاست کے کارکنوں اور مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے کے لیے ایکش پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سنیچر کو یہاں کوروناوائرس کے کنٹرول اور لاک ڈاؤن بندوبست کاجائزہ لیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ مزدوروں کی واپسی کے لیے ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے اس سلسلے میں فہرست تیار کی جائے، جس میں متعلقہ ریاست میں واقع ریاست کے مزدوروں کی تفصیلات درج ہوں۔
ایسے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کراتے ہوئے متعلقہ ریاستی حکومت کو انہیں واپس بھیجنے کا عمل شروع کرنا ہوگا۔
وزیراعلی نےسوشل ڈسٹنسنگ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی تلقین کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے کنٹرول کے لی نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے دیگر ریاستوں مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے کے لیے ایکش پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ہاٹ سپاٹ کا 'یو پی ماڈل' کافی مقبول ہوا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہاٹ سپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینٹیشن اورہوم ڈیلوری ٹیمیں ہی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 20 یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو کیس والے اضلاع میں انتظامیہ کے سینیئر افسرڈاکٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ افسر ضلع میں ایک ہفتے کیمپ لگا کر انفیکشن کے پھیلاؤ اور کنٹرول کی کارروائی پر نگرانی رکھیں گے۔
انہوں نے ہسپتالوں میں پی پی ای، این 95 ماسک، سینٹائز کی وافر فراہمی سمیت سبھی تحفظاتی بندوبست کونافذ کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے پول ٹیسٹنگ کو بڑھانے اور ایل 1، ایل 2 اور ایل 3 ہسپتالز میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریض علاج کے لیے صرف کووڈ ہسپتال میں ہی بھرتی کیے جائیں۔
اسی طرح دیگر مریضوں کے علاج کے لیےایمرجنسی خدمات شروع کرتے ہوئے انہیں نان-کووڈاسپتال میں داخل کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع سطح پر انتظامیہ، پولیس اور میڈیکل کی ٹیم باہمی تال میل بناتے ہوئے کام کریں۔
کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ٹیم جذبے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے، ضلع سطح پر صحت و صفائی، ضروری اشیاء کی فراہمی،کوارنٹین میں رکھے گیے لوگوں کے ٹھہرنے اور کھانے وغیرہ کی ذمہ داری سمیت مختلف کام الگ الگ افسران کو سونپتے ہوئے بہتر بندوبست یقینی بنایا جائے۔
کمیونٹی کچن کو مزید مستحکم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لیے کمیونٹی کچن کے ساتھ ساتھ ضرور ت مندوں کو غذائی اجناس تقسیم کی جا رہی ہے، اور ریاستی حکومت آئندہ ماہ بھی مفت اناج کی تقسیم کو جا رکھے گی۔