ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے تحصیل فتح آباد علاقے کے ایک گاؤں پرتا پورہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ گھر کے باہر بنے کچے کنویں کی صفائی کرنے والے ایک نوجوان کی زہریلی گیس کی وجہ سے موت ہو گئی، تو وپیں اسے بچانے کے لیے کنویں میں ایک ایک کرکے چار افراد کنویں میں اترے تو وہ بھی بیہوش ہوگئے۔
آگرہ: کنویں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد ہلاک - اترپردیش کے ضلع آگرہ
آگرہ میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے ایک ایک کرکے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کے ساتھ عوامی نمائندے بھی پہنچ گئے ہیں۔ اسی دوران پانچ افراد کی ہلاکت کے سبب علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
آگرہ: کویں میں زہریلی گیس سے پانچ افراد ہلاک
بیہوش افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اسپتال میں علاج کے دوران سبھی افراد نے دم توڑ دیا۔ اس حادثے کے بعد پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔
وہیں پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔