اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed Day Celebration 2022 میرٹھ میں سرسید احمد خان کو خراج عقیدت - میرٹھ میں یوم سر سید کا انعقاد

سر سیّد احمد خاں کے یوم ولادت کے موقع پر جشن سر سید اور سر سیّد ڈے کے عنوان سے تقریبات کا سلسلہ 17 اکتوبر سے شروع ہو کر ماہ اکتوبر کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں اے ایم یو وومن الیمنی ایسوسی ایشن میرٹھ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Sir Syed Day celebrated in Meerut

Sir Syed Day
Sir Syed Day

By

Published : Oct 23, 2022, 1:09 PM IST

میرٹھ: مفکر قوم سر سید احمد خان کا یوم پیدائش پورے ماہ جشن سر سید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں اے ایم یو سے تعلیم یافتہ خواتین ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں خواتین نے اے ایم یو میں گزارے اپنے لمحات کو یاد کرکے سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کی حکمت علمی پر غور و خوض کیا۔

Sir Syed Day


سر سیّد احمد خاں کے یوم ولادت کے موقع پر جشن سر سید اور سر سیّد ڈے کے عنوان سے تقریبات کا سلسلہ 17 اکتوبر سے شروع ہو کر ماہ اکتوبر کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں اے ایم یو وومن الیمنی ایسوسی ایشن میرٹھ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ الیمنی خواتین نے شرکت کی اور سماج کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے سر سیّد کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے ایسوسی ایشن سے جوڑنے اور تعاون کرنے کی لوگوں سے اپیل کی۔

مزید پڑھیں:SIR Syed Day Celebration میرٹھ میں سر سید احمد ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام

واضح رہے کہ پہلی بار میرٹھ میں منعقدہ وومین الیمنی ایسوسیشن تقریب کا مقصد جہاں سماج میں تعلیمی بیداری لانا ہے وہیں تقریب کے ذریعے وہ اپنے تجربات کو دوسروں تک پہنچانا ہے تاکہ تعلیم کی اس مشعل کو ہمیشہ روشن رکھا جا سکے۔ Sir Syed Day celebrated in Meerut

ABOUT THE AUTHOR

...view details