ملک بھر کے 51 مراکز میں اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج بھی شامل ہے، جہاں پر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ اور علاج کیا جا رہا ہے۔
مغربی ریاست اترپردیس میں واحد مرکز ہے جہاں پر آگرہ، مظفرنگر، مرادآباد، نوئیڈا، میرٹھ، سمبل، بلندشہر اور دیگر اضلاع سے نمونے جانچ کے لیے آرہے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں موجود ایک مشین سے ابھی تک تقریباً 160 نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے، جس میں سات نمونے پوزیٹو پائے گئے۔
آنے والے وقت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے یا کبھی بھی موجود مشین خراب ہو سکتی ہے، جس کو لے کر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے ہی فنڈ سے کورونا وائرس کی جانچ کیلئے تقریباً 27 کی قیمت والی مشین کو آرڈر کر دیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور واضح رہے کہ کچھ روز قبل علی گڑھ کے ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ریاستی حکومت سے ایک نئی مشین خریدنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ یونیورسٹی کا اپنا جو فنڈ ہے اس سے وہ مشین خریدی جارہی ہے اور بعد میں جب ریاستی حکومت سے پیسہ آئے گا تو اس کا واپس کر دیا جائے گا۔
ہماری ترجیح یہ نہیں کہ پیسے کا مسئلہ ہماری ترجیح ہے کہ ہم مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کر سکیں۔ اس لئے 27 لاکھ کی مشین وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آرڈر کردی ہے۔ جلد ہی علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کو وہ مشین دستیاب ہو جائے گی۔