اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو وائس چانسلرنے احتیاطی تدابیراپنانے کی اپیل کی

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ 19 کے سلسلہ میں حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

By

Published : Apr 4, 2020, 1:37 PM IST

ملک میں کووڈ۔ 19 (کورونا وائرس) کی وبا کے پیش نظر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہر خاص و عام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا کی روک تھام اور اس کے بچاؤ کے لئے مرکزی و ریاستی حکومتوں اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پروفیسر منصور نے مذہبی و روحانی رہنماؤں و غیر سرکاری تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں بیداری پیدا کرنے نے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سماجی سطح پر ایک دوسرے سے معقول دوری برقرار رکھنے کا مشورہ مذہبی رہنماؤں کو دینا چاہئے اور عوامی مقامات پر ماسک پہنے، ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر جیسے دیگر احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میی بھی بتانا چاہئیے۔

پریس ریلیز

انھوں کہا کے اس وقت مذہبی اجتماعات کا اہتمام بالکل بھی نہیں کرنا چاہیے جس میں لوگ ایک جگہ اکھٹے ہوں۔

پروفیسر منظور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک وقت پر بھائی چارہ اور امن وامان برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

وائس چانسلر نے دردمندانہ اپیل بھی کی کہ لوگ طبی عملے کے ساتھ کام کے لیے تعاون کریں، غیر ذمہ دارانہ برتاؤ کا مظاہرہ نہ کریں صحت نظام کے لئے غیر ضروری دباؤ اور چیلنج نہ پیدا کریں اور صحت عملہ کے اہلکاروں کے ساتھ پورا تعاون کریں۔

پروفیسر منصور نے اس کے ساتھ ہی سبھی مذہبی تنظمیوں اور دیگر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی سطح پر بیداری کے لئے ٹاسک فورس، گروپوں کی تشکیل کریں اور بحران کے اس گھڑی میں حالات کو قابو کرنے میں مددگار بنیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details