اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: 24 غیر ملکی طلبہ کے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے طلبہ پریشان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں پاکستان اور امریکہ سمیت 23 ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جن میں سے 24 طلبہ کے ویزے کی معیاد ختم ہوگئی ہے۔

اے ایم یو : 24 غیر ملکی طلبہ کے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے طلبہ پریشان
اے ایم یو : 24 غیر ملکی طلبہ کے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے طلبہ پریشان

By

Published : Jul 10, 2021, 10:41 PM IST

جن غیر ملکی طلبہ کو اپنے کورس کی تعلیم مکمل کر کے اس وقت اپنے گھرچلے جانا چاہئے وہ ابھی علیگڑھ میں ہی ہیں کیو کہ کورونا وبا، لاک ڈاؤن اور بین الاقوامی پروازیں بند ہونے کے سبب طلبہ کے ویزوں کی معیاد ختم ہوگئی ہے جس سے طلبہ پریشان ہیں۔

اے ایم یو : 24 غیر ملکی طلبہ کے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے طلبہ پریشان



غیر ملکی طلبہ سے حکومت ویزے کی معیاد میں توسیع کی وجہ مانگ رہی ہے۔ جبکہ حکومت کو بھی معلوم ہے کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی شیشن میں تاخیر ہوئی ہے۔

ویزے کی معیاد کے مطابق طلبہ کا کورس مکمل ہوجانا چاہئے تھا۔ یا اگلی کلاس میں داخلہ لے کر ویزے کو دوبارہ جاری یا توسیع کروا لینا چاہئےتھا۔

لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی شیشن میں تاخیر ہونے سے تعلیمی شیشن کے مطابق نا ہی کورس مکمل ہوا ہے اور نا ہی اگلی کلاس میں داخلہ ہوا ہے۔

اطلاع کے مطابق ویزے کی معیاد ختم ہونے والے طلبہ پریشان ہیں۔ ویزے کی توسیع کروانے کے لئے طلبہ دہلی اور لکھنؤ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن مایوسی ہی ہاتھ لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب اے ایم یو انتطامیہ بھی اس معاملے میں اپنی پوری کوشش کرتے ہوئے امید ظاہر کررہا ہے کہ جلد ویزا سے متعلق طلبہ کی پریشانی دور ہو جائے گی۔

ویزے کی معیار ختم ہونے والے غیر ملکی طلبہ نے اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فی الحال کسی بھی طرح کا بیان دینے سے پرہیز کیا ہے۔

اے ایم یو میں غیر ملکی طلبہ کے سوپروائزر ڈاکٹر سید علی نواز ذیدی نے بتایا ہمارے یہاں 23 ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی شیشن میں تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کچھ طلبہ کے ویزے کی معیار ختم ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو پروفیسر کا کام سی بی ایس ای ٹیکسٹ بک میں شامل


ڈاکٹر سید علی نواز ذیدی نے مزید بتایا ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں اے ایم یو کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس سے متعلق میٹنگ بھی ہوئی ہیں امید ہے جلد ہی طلبہ کی پریشانی دور ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details