علی گڑھ:ہر سال یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) مشترکہ جیو سائنٹسٹ امتحان منعقد کرواتی ہے جس میں حصہ لینے کے لئے پوسٹ گریجویشن (جیولوجی) کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔ پریلم کے بعد مینز امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی انٹرویو ہوتا ہے. اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے خاصی محنت کرنی پڑتی ہے، رات دن پڑھائی کرنی ہوتی ہے کیونکہ اس میں کامیابی حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا. اسی لئے ہر سال خاصی تعداد طلباء کی اسی بھی ہوتی ہے جو انٹرویو میں کامیابی حاصل نہیں کرپاتے اور جو کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ وہ طلباء جیولوجسٹ اور ہائیڈرو جیولوجسٹ کے عہدوں کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں جسے اے ایم یو شعبہ جیولوجی کے آٹھ طلباء کو منتخب کیا گیا ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر کنور فراہیم خان نے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا اور طلباء کی اس کامیابی کو شعبہ اور یونیورسٹی کی کامیابی بتاتے ہوئے کہا یہ ایک اہم امتحان ہوتا ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد طلباء کلاس ون آفیسر بنتا ہے جو باوقار پوزیشن ہوتی ہے۔ صدر شعبہ نے مزید کہا ایک ہی شعبہ سے آٹھ طلباء کا جیولوجسٹ اور ہائیڈرو جیولوجسٹ کے عہدوں کے لئے منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے جس کے پیچھے طلباء کی محنت اور اساتذہ کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ اس طرح کی کامیابی سے شعبہ اور یونیورسٹی کی رینک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی لئے شعبہ سمیت یونیورسٹی میں خوشی کا ماحول ہے۔