اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میں 'شہریت ترمیمی بِل' کے خلاف شدید احتجاج - aligarh muslim university protest

یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے شہریت ترمیمی بل واپس نہیں لی تو اس کے خلاف ایک ہمہ گیر احتجاجی مہم چھیڑی جائے گی۔

amu students protest against cab
اے ایم یو میں 'شہریت ترمیمی بِل' کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 11, 2019, 5:01 PM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے کل رات شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور آج یعنی 11 دسمبر کو بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اے ایم یو میں 'شہریت ترمیمی بِل' کے خلاف احتجاج

طلباء رہنما عبیداللہ نے بتایا مظاہرہ کرنے کے بعد دیر رات طلبہ رہنماؤں کی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں یونیورسٹی کے 3 رہنما شامل تھے جنہوں نے 11 دسمبر کو بھوک ہڑتال کا فیصلہ لیا۔ بھوک ہڑتال میں پچیس ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔ اس دوران یونیورسٹی کے تقریباً 20 ڈائننگ ہال بند رہے گے۔

یونیورسٹی طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے شہریت ترمیمی بل واپس نہیں لی تو اس کے خلاف ایک ہمہ گیر احتجاجی مہم چھیڑی جائے گی۔

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے شہریت ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف بتایا اور اس کو 'ہٹلر بل' بتاتے ہوئے اِسے ہندوستانی تہذیب کے خلاف قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details