ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے آج نماز جمعہ کے بعد سی اے اے اور این آر سی کی خلاف احتجاج میں ہلاک ہوئے سبھی لوگوں کی مغفرت اور ملک میں امن و امان کے لئے قرآن خوانی اور روزے کا اہتمام کیا ساتھ ہی باب سید کے قریب افطار کا انتظام کیا جس میں طلبا نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دی۔
اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بتایا کہ آج ہم نے نماز جمعہ کے بعد قرآن خوانی کی اور باب سید کے قریب افطار بھی کیا، جس میں ہم نے علی گڑھ پولیس کو بھی دعوت دی۔ اس قرآن خوانی، روزہ اور افطار کا مقصد سی اے اے اور این ار سی کے خلاف احتجاج میں ہلاک ہوئے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔