اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students Candle March: اے ایم یو طلبہ کا کینڈل مارچ، ہیلی کاپٹر حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے Chopper Crash میں بدھ کے روز چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس معاملے پر اے ایم یو طلبہ نے کینڈل مارچ نکال کر خراج عقیدت Tribute To Bipin Rawat پیش کیا اور اس حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔

AMU Students Candle March: اے ایم یو طلبہ کا کینڈل مارچ، ہیلی کاپٹر حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
AMU Students Candle March: اے ایم یو طلبہ کا کینڈل مارچ، ہیلی کاپٹر حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

By

Published : Dec 9, 2021, 10:09 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے کنور کے پاس ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ Coonoor helicopter Crash میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت Chief of Defense Staff Bipin Rawatاور ان کی اہلیہ سمیت 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس خوفناک حادثے پر اے ایم یو طلبہ AMU Students Candle March نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی برادری اس غم میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے ہم انڈین آرمی کی ہمیشہ عزت کرتے آئے ہیں اور ان کو سلوٹ کرتے ہیں۔

AMU Students Candle March: اے ایم یو طلبہ کا کینڈل مارچ، ہیلی کاپٹر حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے طلبہ نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب سید تک کینڈل مارچ نکالتے ہوئے پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کر مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یونیورسٹی طلبہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں نہ صرف علیگ برادری بلکہ ملک کے تمام لوگ اس حاڈثہ میں ہلاک ہوئے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ کینڈل مارچ میں خاصی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ اور طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ وہیں یونیورسٹی طلبہ AMU Students اور طلبہ رہنماؤں نے حکومت اور صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کہ اس پورے حادثے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ اتنا بڑا حادثہ کیسے پیش آیا؟

یہ بھی پڑھیں: Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: بپن راوت کی آخری رسومات جمعہ کو دہلی چھاونی میں ادا کی جائیں گی

یونیورسٹی طلبہ AMU Students کا کہنا ہے کہ ملک کا اتنا محفوظ اور مضبوط مانے جانے والا ہیلی کاپٹر (MI-17 V5) کے ساتھ اتنا بڑا حادثہ کیسے پیش آیا؟ کہیں نہ کہیں اس پر سوال اٹھ رہے ہیں؟۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details