اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوگی کا پتلا نذر آتش

ریاست اترپردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آج ڈک پوائنٹ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر داخلہ امت شاہ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

یوگی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش
یوگی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش

By

Published : Feb 4, 2020, 8:09 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:32 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبا 20 سے 25 طلبا نے ملک کے موجودہ حالات اور یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان 'شاہین باغ کے لوگ اب باتوں سے نہیں گولیوں سے مانگیں' کے خلاف نعرے بازی کی اور یوگی آدتیہ ناتھ اور امت شاہ کا پتلا نذرآتش کیا۔

یوگی اور امت شاہ کا پتلا نذر آتش

طالب علم امیر الجیش نے بتایا کہ 'آج ہم نے ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی اجے سنگھ بیسٹ جن کو ہم یوگی نہیں سمجھتے لیکن انہوں نے یوگی کا لباس پہن رکھا ہے۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں حکومت کو کہ آپ ملک کے لوگوں کو مذہب کے نام پر بانٹنا چاہتے ہیں لیکن اس ملک کے نوجوان آپ کے بانٹنے والی سوچ کو خارج کرتے ہیں۔'

اس معاملہ کو لے کر عمار احمد نے کہا کہ 'جیسا کہ آپ جانتے ہیں یوگی ادتیہ ناتھ نے بیان دیا تھا کہ 'شاہین باغ کے لوگ باتوں سے نہیں مانیں گے تو گولیوں سے مانیں گے' تو یہ بہت ہی افسوس ناک بیان تھا۔ اترپردیس کے وزیراعلی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا اور ایک پوری برادری کو نشانہ بنایا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہوئے ان کا پتلا نذرآتش کیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل انہیں لیفٹ ونگ کے طلباء نے شرجیل امان کی حمایت اور گرفتاری کے خلاف عوامی بحث کی تھی اور بنا کسی شرط کے شرجیل امان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details