اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے طالب علم شاداب 'پردھان منتری بال پرسکار' سے سرفراز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذہین طالب علم شاداب کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اے ایم یو طالب علم شاداب پردھان منتری بال پرسکار سے سرفراز
اے ایم یو طالب علم شاداب پردھان منتری بال پرسکار سے سرفراز

By

Published : Jan 25, 2021, 9:02 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 5:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذہین طالب علم کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ویڈیو


وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ملنے پر محمد شاداب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ابھی میں اے ایم یو گیارہویں جماعت کا طالب علم ہوں مجھے وزیراعظم سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی اور جو بھی وزیراعظم نے مجھ سے کہا میں اس کو اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کروں گا، اور ملک کا نام اور روشن کرنا ہے'۔

شاداب نے کہا کہ 'ابھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ مینے اونچا مقام حاصل کیا ہے کیونکہ مجھے اس سے بھی آگے جانا ہے، لیکن ابھی جہاں تک میں پہنچا ہوں اس کے لئے میں اپنے والدین اور یونیورسٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

اے ایم یو طالب علم شاداب پردھان منتری بال پرسکار سے سرفراز

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جو اے ایم یو 'ایس ٹی' ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اب وہ گیارہویں جماعت کا اے ایم یو کا طالب علم ہے، اس کو وزیراعظم نے آج پانچ بڑے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا ہے، خاص بات یہ ہے کہ ان پانچ میں ایک اے ایم یو کا طالب علم ہے جس کا نام محمد شاداب ہے یہ بہت غریب گھرانے کا بچہ ہے اور اس کے والد مستری ہیں۔مزید پڑھیں:

کل 144 برس بعد اے ایم یو ٹائم کیپسول دوبارہ دفن کرے گی

انہوں نے کہا کہ 'اس غریب طالب علم نے ایک بلند مقام حاصل کیا ہے اور آج وہ مقام آگیا ہے کہ وزیر اعظم اس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اور اس کو قومی بچہ کا ایوارڈ دیا جارہا ہے جو کسی بھی ادارے کے لیے فخر کی بات ہے۔ میں اس طالب علم کو اور اس کے والدین کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور اس کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اے ایم یو طالب علم شاداب پردھان منتری بال پرسکار سے سرفراز

واضح رہے کہ 'ضلع علی گڑھ میں واقع جمال پور کے رہائشی 17 سالہ محمد شاداب نے گزشتہ دنوں"کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اور اسٹڈی اسکالرشپ" کے ذریعے بیلفاسٹ ایریا ہائی اسکول، امریکہ میں تعلیم حاصل کی اور 97.66 فیصد نمبر حاصل کر کے اسکول میں ٹاپ کیا تھا۔ جو ملک میں موضوع بحث رہا۔

Last Updated : Jan 26, 2021, 5:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details