علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) صد سالہ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تقریر میں یونیورسٹی کی تاریخ، یونیورسٹی اور بانی سرسید احمد خان کی تعریف کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبہ کو ایک مشورہ دیا تھا ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے تمام مجاہد آزادی پر یونیورسٹی کے طلبہ کو ریسرچ کرنا چاہیے تاکہ نہ صرف بلکہ پوری دنیا کو 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ان کے بارے میں ضروری جانکاری مل سکے۔
اے ایم یو نے شروع کی مجاہد آزادی پر ریسرچ وزیر اعظم کے مشورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا موسوی کی صدارت میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو ایک تجویز پیش کی گئی۔ وائس چانسلر نے تجویز کو منظوری دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اے ایم یو سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں یونیورسٹی کو ایک مشورہ دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو 'فریڈم فائٹر' پر ریسرچ کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 'خواتین فریڈم فائٹر' پر بھی ریسرچ ہونی چاہئے۔پروفیسر عذرا موسوی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے مشورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمارے ڈپارٹمنٹ نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اس پہل کی شروعات کریں کیونکہہمارا ایڈوانس سینٹر فار ویمنس اسٹڈی ہے اور ہم نے یہاں گذشتہ 20 برسوں میں کئی ریسرچ کیے ہیں ۔ ہم نے ڈاکٹر شاہ علم اور جوہی گپتا سے مشورہ کر کے وائس چانسلر کو ایک تجویز پیش کی جس کو وائس چانسلر نے منظور کرتے ہوئے ہمیں اس کام میں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی شخصیت موجود ہیں، جو بہت معروف تو نہیں لیکن انہوں نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ تو ہماری کوشش رہے گی ان سبھی کی بھی معلومات حاصل کی جائے۔پروفیسر عذرا موسوی نے مزید کہا بہت سی خواتین فریڈم فائٹر تھی جیسے کہ کستوربا گاندھی جنہوں نے گاندھی جی کا ہر طرح سے ساتھ دیا تھا اور ساوتری بائی پھولے اور بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ جہاں تک معلومات مل سکتی ہے ہم سبھی معلومات کو ایک جگہ کرکے ایک جامع حجم تیار کریں گے۔