اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت کے حکم کے مطابق احتجاج: اے ایم یو طلبا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے کہا کہ 'وہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سو میٹر سے دور احتجاج کر رہے ہیں۔'

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں احتجاج
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں احتجاج

By

Published : Jan 12, 2020, 3:31 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم نے ہائی کورٹ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے احتجاج میں کرنے والے طلبا و طالبات کو نوٹس جاری کر کے ان کو ڈرا کر ہٹانے کی کوشش کی لیکن طلباء وطالبات نے سو میٹر کی دوری ناپ کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں اور جہاں احتجاج کر رہے ہیں، وہ سو میٹر کے باہر ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں احتجاج ، دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ 17 مئی 2019 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ایم یو اور علی گڑھ انتظامیہ کو یہ ہدایت دی تھی کہ کوئی بھی کسی بھی طرح کا احتجاج یونیورسٹی وائس چانسلر لاج اور انتظامیہ بلاک سے 100 میٹر کی دوری پر نہیں کرے گا، کیونکہ اس سے یونورسٹی ملازمین اور طلبہ و طالبات کو آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے۔

اے ایم یو میں احتجاج کر رہے طالب علم محمد عمران نے بتایا کہ ایک نوٹس یونورسٹی پراکٹوریل ٹیم نے لگایا ہے بجلی کے کھمبے پر کہ آپ ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی نہ کریں اور آپ سو میٹر کی دوری پر نہیں بیٹھ سکتے، جہاں ہم بیٹھے ہیں وہ سو میٹر کے اندر آتا بھی نہیں ہے۔

محمد عمران نے مزید بتایا ہم نے ابھی دوری ناپی ہے تو وہ انتظامیہ بلاک سے اے ٹی ایم پر ختم ہوگئی اور وائس چانسلر لاج سے پبلکیشن ڈویژن سے پہلے ہی ختم ہوگئی تو جہاں ہم بیٹھے ہیں وہ سو میٹر میں نہیں آتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details