اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے دو پروفیسرز باوقار ایوارڈ سے سرفراز

علی گڑھ مسلم ینورسٹی کے دو پروفیسرز نظام الدین خان اور افتخار احمد کو ان کے تحقیقی مقالے کے لیے 'بیسٹ پیر ایوارڈ' سے نوازا گیا۔

اے ایم یو کے دو پروفیسرز باوقار ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Jun 18, 2019, 11:00 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ جغرافیہ اور سیاست کے پروفیسر نظام الدین خاں اور افتخار احمد کو نارتھ کیرولینا، امریکہ کےگیرینس بورو میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں سحر ہند میں علاقائی سیاست اور ایشیا میں امن کو لاحق خطرات کے موضوع پر ان کے مشترکہ تحقیقی مقالے کی پیشکش پر بیسٹ پیپر ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔

اپنے مقالے میں انہوں نے کہا ہے کہ بحرِ ہند افریقہ اور یورپ سمیت مشرق بعید خطوں کو تجارتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ جبکہ وسط ایشیا سے 80 فیصد تیل کی تجارت بحرہند کے ذریعے ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریشم راہ گزار کے فروغ میں بھی بحر ہند کا اہم حصہ ہے لیکن اس کے مختلف ممالک کے درمیان ان مسا بقت اور تناؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے خطے میں جنگی تیاریوں میں اضافے کے ساتھ ہی نیوکلیائی طاقتوں کے مابین ٹکراؤ کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details