اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: نان ٹیچنگ اسٹاف کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام، غیر تدریسی اور تکنیکی شعبوں کے عملے نے ترمیم شدہ قانون شہریت (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف احتجاج درج کرایا۔

اے ایم یو: نان ٹیچنگ اسٹاف کا سی اے اے کے خلاف احتجاج
اے ایم یو: نان ٹیچنگ اسٹاف کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 20, 2019, 3:06 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام، غیر تدریسی اور تکنیکی شعبوں کے عملے نے ترمیم شدہ قانون شہریت (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف احتجاج درج کرایا۔

اے ایم یو: نان ٹیچنگ اسٹاف کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آج یونیورسٹی کے اسٹاف کلب سے باب سید تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سیاہ قانون کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے کیوں کہ یہ قانون ملک کے ہندو و مسلم باشندوں کو تقسیم کرتا ہے۔

آج ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف دونوں اموٹا کے بینر تلے جمع ہوئے اور ترمیم شدہ قانون شہریت کے خلاف احتجاج کیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری نے کہا کہ اے ایم یو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ دونوں آج ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ ہمارے پاس صرف یہ مطالبہ ہے جو پچھلے 10 دنوں سے جاری ہے۔ جس طرح مرکزی حکومت نے ہندو مسلمانوں کو ملک کے آئین کے خلاف لڑنے اور تقسیم کرنے والا کالا قانون پاس کیا ہے۔ ہم اس کی جم کر مخالفت کرتے ہیں۔

اس دن رام پرساد، بسمل اور اشفاق اللہ خان کو ایک ساتھ پھانسی دی گئی۔ پھر یہ حکومت اشفاق اللہ کو رام پرساد بسمل سے الگ کیوں کرنا چاہتی ہے؟ ہم اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details