اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میڈیکل کالج میں اپنا لکوڈ آکسیجن سپلائی پلانٹ موجود - liquid oxygen supply plant

اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ فی الحال میڈیکل کالج میں کافی مقدار میں کووڈ بیڈز اور آکسیجن موجود ہیں۔

اے ایم یو میڈیکل کالج میں اپنا لیکیئوڈ آکسیجن سپلائی پلانٹ موجود
اے ایم یو میڈیکل کالج میں اپنا لیکیئوڈ آکسیجن سپلائی پلانٹ موجود

By

Published : Apr 21, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 6:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں دن بہ دن تیزی سے کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز 215 کورونا مثبت معاملے سامنے آئے لیکن علی گڑھ والوں کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں فی الحال کافی مقدار میں کووڈ بیڈز کے ساتھ آکسیجن بھی دستیاب ہے اور بڑھتے معاملات کے مطابق انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اے ایم یو میڈیکل کالج میں اپنا لیکیئوڈ آکسیجن سپلائی پلانٹ موجود


اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں اپنا آکسیجن پلانٹ ہونے کی وجہ سے تقریباً سبھی بیڈز پر پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن مہیا کرائی جاتی ہے۔



اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر محمد کاشف نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارے پاس تین آر ٹی پی سی آر مشین ہیں جو دن میں تین چار بار سائیکل چلا کر کووڈ ٹیسٹ کرتی ہے اور کافی مقدار میں بیڈز بھی موجود ہیں۔ تقریباً 40 بیڈز کووڈ کے لئے موجود ہیں اور 100 بیڈز پہلے سے تیار کر کے رکھے ہوئے ہیں اور دن بہ دن ان میں اضافہ کر رہے ہیں۔

فی الحال بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹرز کی بھی فی الحال کمی نہیں ہے۔ آنے والے وقت میں حالات بد سے بدتر نہ ہو اس کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔


ڈاکٹر کاشف نے مزید بتایا کہ ہمارے یہاں لکوڈ آکسیجن استعمال ہوتی ہے جو پائپ لائن کے ذریعے بیڈ پر مہیا کرائی جاتی ہے جو تقریباً سبھی میڈیکل کے بیڈز پر موجود ہیں اور یہ اس کووڈ کے لئے بہت ضروری ہے کہ آپ کے پاس کوئی ایسا بیڈ نہ ہو جس میں آکسیجن کی سپلائی موجود نہ ہو۔

یہاں آکسیجن سلنڈر اس وقت استعمال ہوتا ہے جب مریض کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں اور آکسیجن سلنڈر ہمارے یہاں کافی مقدار میں موجود ہیں۔


اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اپنا آکسیجن سپلائی کا پلانٹ ہے جہاں پر لکوڈ آکسیجن آتی ہے اور پورے میڈیکل کالج میں سپلائی ہوتی ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 6:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details