لاک ڈاؤن کے سبب اے ایم یو میں تقریباً پانچ ہزار طلباء پھنس گئے تھے جو اپنے اپنے رہائشی ہالز میں ہی رہنے کے لیے مجبور ہو گئے تھے لیکن حکومت اور اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرین اور بسوں کے ذریعے انہیں گھر روانہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ شب علی گڑھ ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 491 کشمیری طلبہ و طالبات خصوصی ٹرین سے ادھم پور کے لیے روانہ ہوئے۔
روانگی سے قبل تمام طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔