Kashmiri AMU Student Goes Missing کشمیری طلباء نے لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے تیزی لانے کی اپیل کی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم سینئر کشمیری طلباء نے مسرور عباس میر کے لاپتہ ہونے پر افسوس اور بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اے ایم یو انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے وہ لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے میں مزید تیزی لائے۔ Kashmiri students goes missing in Aligarh Muslim University
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم لاپتہ کشمیری طالب علم مسرور عباس میر کو جلد از جلد ڈھونڈ نے کی علیگڑھ اور اے ایم یو انتظامیہ سے سینئر کشمیری طلباء کی اپیل۔ Kashmiri students goes missing in Aligarh Muslim University
واضح رہے اے ایم یو کے سٹی ہائی اسکول میں زیر تعلیم مسرور عباس میر ولد محمد عباس میر کا تعلق کشمیر سے ہے، جو گذشتہ روز گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔ جس کا اب تک کوئی سوراخ نہیں لگ سکا ہے۔ حالانکہ یونیورسٹی پراکٹر دفتر اور علی گڑھ سول لائن تھانے میں اس کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی ہے۔ مسرور عباس میر کو لاپتہ ہوئے 24 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے ابھی تک کوئی سوراح نہ ملنے سے اے ایم یو کے کشمیری طلباء میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اے ایم یو میں زیر تعلیم سینئر کشمیری طلباء نے مسرور عباس میر کے لاپتہ ہونے پر افسوس اور بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے وہ لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے میں مزید تیزی لائے، جو بھی ممکن طریقہ ہو اس کی مدد سے جلد از جلد طالب علم کو ڈھونڈا جائے۔