اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری

جے این ایم سی کے ذریعے ارسال کردہ سفارش کے مطابق ڈاکٹر محمد کاشف کو اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک کو عارضی صدر عارضی خزانچی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری
آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرریآر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری

By

Published : Dec 3, 2020, 2:56 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) پرنسپل کے ذریعے ارسال کردہ سفارش کے مطابق ڈاکٹر محمد کاشف کو عارضی صدر اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک کو عارضی خازانچی مقرر کیا گیا ہے۔

آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری

کووڈ-19 کے پیش نظر ریذیڈنٹ ڈاکٹرز اسٹیشن (آر ڈی اے) کے انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے اس لیے آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک کی سفارش پر اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خازانچی کی تقرری کی توثیق کی ہے۔

ڈاکٹر محمد کاشف کو اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک کو عارضی صدر عارضی خزانچی کی ذمہ داری

ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک نے بتایا کہ 'ہم نے کئی مرتبہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو خط لکھ آر ڈی اے کے انتخابات کرانے کے لیے کہا لیکن کورونا وائرس کے سبب انتخابات ممکن نہیں ہوپا رہے جس کی وجہ سے ہم نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری کے لیے ایک خط بھیجا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی خط کے مطابق ڈاکٹر محمد کاشف کو عارضی صدر اور ڈاکٹر سوربھ پاٹھک کو عارضی خازانچی بتایا گیا ہے۔

آر ڈی اے کے عارضی صدر اور عارضی خزانچی کی تقرری

انہوں نے کہا کہ 'آر ڈی اے کے انتخابات نہ ہونے تک ان دونوں لوگوں کو مقرر کیا گیا ہے لیکن وائس چانسلر سے اپیل ہے کہ جمہوری حق کے لیے جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں'۔

ڈاکٹر محمد کاشف نے بتایا آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک کی جانب سے ایک خط وائس چانسلر کو لکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details