میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بتایا کہ ہر روز او پی ڈی میں مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 10:30 بجے کے درمیان ہوگا۔ دریں اثناء جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کی سبھی آپریشن تھیٹر معمول کی سرجری کے لیے 15 فروری سے شروع ہو جائیں گے۔
اسی طرح اسپیشل وارڈ کے 29 کمرے بھی 15 فروری سے کھل جائیں گے۔ جاری شدہ شیڈول کے مطابق ای این ٹی، پیٹرکس، ریڈیو ڈائگنوسس، آرتھو پیٹک سرجری، ڈرماٹولوجی، سائیکیاٹری، جنرل سرجری، میڈیسن، ٹی وی اور چیسٹ، پلاسٹک سرجری، زچگی و امراض خواتین، اے این سی اور آپتھلمالوجی شعبہ کی او پی ڈی ہر روز چلے گی اور یومیہ 150 مریض دیکھے جائیں گے۔
اسی طرح میڈیسن فالواپ کاڈیالوجی سپر اسپیشلٹی اور ریڈیو تھراپی کی او پی ڈی بھی ہر روز چلی گئی تاہم یومیہ صرف سو مریض دیکھے جائیں گے۔