ریاست اتر پردیش میں آئی ایم ایس بی ایچ یو، وارانسی اور ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ کے بعد جی این ایم سی اے ایم یو تیسرا پبلک ہیلتھ ادارہ بن گیا ہے جو اس جدید ترین سہولت سے آراستہ ہوگا۔
گردے اور اعصابی نظام اور دیگر ہیماتولوجیکل پریشانیوں میں مبتلا مریضوں کو مدافعتی ثالثی عوارض میں مبتلا مریضوں کو پلازمہ فیریسس کے طریقہ کار کے لئے میٹرو پولیٹین کے اسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
اب جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، اے ایم یو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے اپنی جاری کوششوں کے ساتھ، مریضوں پر پلازمہ فیریسس کے انعقاد کے لیے جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے۔
پروفیسر شاداب احمد خان، چیئرمین شعبہ میڈیسن نے کہا اس مشین کے ساتھ پلازمہ پھیری کا طریقہ کار بیشتر نجی اسپتالوں سے تقریبا ایک تہائی لاگت سے انجام پائے گا۔
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق پیشہ سے ایک سرجن نے بتایا کہ پلازمہ پھیری کے طریقے کار مریضوں کے ساتھ دماغ اور اعصابی نظام سے متعلق بہت ساری طبی حالتوں کا علاج کرتا ہے۔