اردو

urdu

By

Published : Nov 29, 2020, 12:05 PM IST

ETV Bharat / state

جواہر لعل میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات یکم دسمبر سے بحال

مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان ہو گا اور ہر روز صرف پچاس مریضوں کا رجسٹریشن ہی او پی ڈی کے لیے کیا جائے گا۔

image
image

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں او پی ڈی خدمات کو مرحلے وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔

اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی کی جانب سے ایک نوٹس شائع کیا گیا ہے جس میں میڈیکل کالج کی او پی ڈی خدمات پہلے مرحلے کے مطابق یکم دسمبر سے شروع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹس

پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یکم دسمبر 2020 سے جنرل میڈیسن، ٹی بی اینڈ آر ڈی اور ای این ٹی کے شعبے شروع ہو رہے ہیں۔

ان شعبوں میں مریضوں کا رجسٹریشن صبح 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان ہو گا۔ فی الحال ہر روز صرف پچاس مریضوں کا رجسٹریشن ہر او پی ڈی کے لیے کیا جائے گا۔ کلینک کا وقت صبح 9:30 بجے سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details