اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے اے ایم یو کی ایڈوائزری

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایڈوائزری جاری کی
کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایڈوائزری جاری کی

By

Published : Apr 6, 2021, 5:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے ملک میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر اپنے سبھی دفاتر، سکولز، لائبریریز، شعبہ جات اور اقامتی ہالز میں لازمی طور سے ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے معقول فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے اے ایم یو کی ایڈوائزری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آفیشیٹنگ رجسٹرار منہاج احمد خان کی جانب سے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مشورےمندرجہ ذیل ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں پہلا مشورہ ی ہے کہ 45 سال سے اوپر کے سبھی یونیورسٹی ملازمین حکومتی و طبی رہنما ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوائیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری

دفاتر کے داخلی دروازوں پر تھرمل سکینر اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے ماسک اور دھلنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یونیورسٹی سے باہر کے لوگوں اور اشیاء فروخت کرنے والوں کو کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے اے ایم یو بارہویں جماعت کے دو طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ روز طلبہ نے باب سید پر احتجاج کرکے امتحانات کو آن لائن کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایڈوائزری جاری کی

اس مطالبات جکے بعد اے ایم یو کنٹرولر امتحان مجیب اللہ زبیری نے کہا کہ دسویں اور بارویں جماعت کے امتحانات کووڈ-19 کی حکومتی و طبی رہنما ہدایات کے مطابق آف لائن ہی کیے جائیں گے جبکہ آج بھی بارہویں جماعت کا امتحان آف لائن ہی ہوا۔

واضح رہے کہ اے ایم یو دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل اور بارہویں جماعت کے امتحان تین اپریل سے آف لائن شروع ہوچکے ہیں۔

امتحانات کے دوران طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے اقامت گاہ میں رہنے کی اجازت اے ایم یو انتظامیہ نے دی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details