علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے استاد ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی (Dr Hifzur R Siddique) (شعبہ علم حیوانات) اور ان کے ساتھ دو ریسرچ اسکالرز (Research Scholars) فائٹو کیمیکل یعنی پودوں سے حاصل ہونے والے مالیکیول پر کام کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ کینسر کی دوائیوں میں سارے منفی اثرات ہوتے ہیں اسی لئے لیب میں فائٹو کیمیکل پر کام کیا جاتا ہے، جس کے منفی اثرات کم ہوتے ہیں اور تھریپی میں زیادہ مدد کرتی ہیں. لیوپیول ان میں سے ایک کیمیکل ہے، جس کے بہت سارے فائدے ہیں اور یہ بہت سارے پودوں میں موجود ہوتا ہے۔ جس کا استعمال کر کے کینسر کی تھیریپی کے منفی اثرات کو کم کرکے ایک مؤثر تھراپی کر سکتے ہیں۔
اسی سے متعلق ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی نے 20 انسائیکلوپیڈیا کے ایک ضخیم مجموعے یونسکو- انسائیکلوپیڈیا لائف سپورٹ سسٹم کے لیے 'لیوپیول ٹرایٹر پین اینڈ میڈیسنل پراپرٹیز' کے صحت فوائد پر ایک باب تحریر کیا ہے جو جلد ہی شائع ہوگا۔
ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیقی نے بتایا کہ وہ ایک دہائی سے زیتون، ٹماٹر، آم، ایلو ویرا، گوبھی اور متعدد ادویاتی پودوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے مالیکیول- لیوپیول کے اینٹی کینسر اور سوزش مخالف خصوصیات پر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حفط الرحمن کے ساتھ لیب میں دو ریسرچ اسکالرز ہمہ فاطمہ اور دیپتی سنگھ بھی کام کرتی ہیں۔