پروفیسر مظہر علی نے بتایا کہ 121 ممالک سے تقریبا 400 مندوبین کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں 29 یونیورسٹیاں بھی شامل تھیں۔ اور اس میں اے ایم یو واحد بھارتی یونیورسٹی تھی۔ اجلاس میں اے ایم یو کو آبزرور کا درجہ دیا گیا۔
آن لائن سیشن کے دوران پروفیسر مظہر علی نے قومی، علاقائی اور عالمی پس منظر میں جیو اسپیشیئل انفارمیشن کے موجودہ اور مستقبل کے نکات پر روشنی ڈالی۔ ایجنڈے کے مختلف امور پر اے ایم یو کے مندوبین نے بیان شامل ہے جس میں مقامی جغرافیائی معلومات اور اعداد و شمار کو مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔