اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آج اپنے قیام کے ایک سو سال یعنی ایک صدی مکمل کرلی ہے۔

اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل
اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل

By

Published : Dec 1, 2020, 6:05 AM IST

Updated : Dec 1, 2020, 1:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صدی تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی کی مرکزی و تاریخی عمارات روشنی سے مزین کیا جا رہا ہے۔

اے ایم یو قیام کے سو سال مکمل

واضح رہے کہ محمڈن اینگلو اوریئنٹل کالج (ایم اے او) نے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد یکم دسمبر 1920 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل اختیار کی تھی، یعنی آج اے ایم یو نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے اور اپنے قیام کے سو سال مکمل کرلیے ہیں۔

اے ایم یو اردو اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے خصوصی گفتگو میں بتایا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ہر میدان میں ترقی کی ہے اور بڑے بڑے عالموں کو پیدا کیا ہے جو آج پوری دنیا میں اچھے اچھے عہدوں پر فائز ہیں۔

یکم دسمبر 1920 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شکل اختیار کی تھی

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دانشور اس یونیورسٹی سے وابستہ رہے ہیں جو اپنے اس ادارے کے لیے اچھی اور گہری محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا وقت ہے اس لیے پوری دنیا میں اس صد سالہ جشن کے پیش نظر ویبینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس دن ویبینار نہ ہوتا ہو اور اے ایم یو سو سالہ تاریخ کے اوپر گفتگو نہ ہوتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جشن چراغاں کریں گے یونیورسٹی کے تمام اہم عمارات پر آج اور کل دو دنوں کے لیے چراغاں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یونیورسٹی کی ایک تاریخ مرتب کی ہے جو 'ہسٹری آف اے ایم یو' تصویروں کے زبانی اس کو تیار کیا گیا نقاب کشائی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کریں گے۔

وہیں دسری جانب اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ سو سالہ سفر کے ساتھ اے ایم یو مزید آگے بڑھتا رہے گا۔

Last Updated : Dec 1, 2020, 1:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details