اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Today University Ranking اے ایم یو نے انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے انڈیا ٹوڈے بیسٹ یونیورسٹیز سروے 2023 میں جے این یو اور دہلی یونیورسٹی کے بعد تیسرا مقام حاصل کیا۔ جس پر کیمپس میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے۔

اے ایم یو نے انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا
اے ایم یو نے انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا

By

Published : Aug 16, 2023, 7:44 PM IST

اے ایم یو نے انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں تیسرا مقام حاصل کیا

عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے گزشتہ برسوں کی رینکنگ کے مقابلے میں رواں برس میں سدھار کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی یونیورسٹی رینکنگ میں گزشتہ برس اے ایم یو کی چار رینک تھی اور رواں برس تین ہے۔ یونیورسٹی کی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انڈیا ٹوڈے کی شریک کار ادارے مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ریسرچ ایسوسی ایٹس (ایم ڈی آر اے) نے جنوری سے جولائی 2023 کے درمیان سروے کیا جس میں 120 سے زیادہ اشاریوں پر کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا۔ ان کلیدی اشاریوں کو پانچ اہم پیرامیٹرز: ساکھ اور گوورننس، اکیڈمک و ریسرچ ایکسیلینس، انفراسٹرکچر اور کیمپس میں رہنے کا تجربہ، شخصیت اور لیڈر شپ ڈیولپمنٹ، اور کریئر پروگریشن و پلیسمنٹ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

750 سے زائد اداروں میں اے ایم یو ممتاز کارکردگی کے ساتھ ابھر کر سامنے آیا۔ معیاری تعلیم، تحقیق اور جامع ترقی کے تئیں عزم کے باعث اے ایم یو نے جنرل (سرکاری) یونیورسٹیوں کے زمرے میں 2000 میں سے 1718.8 کا مجموعی اسکور حاصل کیا۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت اے ایم یو کو جے این یو اور دہلی یونیورسٹی کے بعد تیسرا مقام عطا کیا گیا۔ اے ایم یو کی عمدہ کارکردگی، امتیاز و معیار کے تئیں اس کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔ 2022ء کے سروے میں یونیورسٹی نے چوتھا مقام حاصل کیا تھا اور 2023ء میں ایک پائیدان کی ترقی یونیورسٹی برادری کے لئے باعث مسرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Double Murder Case In Meerut ویب سریز دیکھ سے ترغیب پا کرقتل کی واردات انجام دینے والے ملزمان گرفتار
مزید یہ کہ سب سے زیادہ پوسٹ گریجویشن کورسز پیش کرنے والی سرکاری یونیورسٹیوں میں اے ایم یو کا دبدبہ ایک تعلیمی طاقت کے طور پر اس کی حیثیت کو نمایاں کرتا ہے۔ تعلیمی حلقے، عملی قابلیت کو پروان چڑھانے، اختراعی تحقیق اور جامع ترقی کے تئیں اے ایم یو کے پختہ عزم و لگن کو تسلیم کر رہے ہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے اس کامیابی کو تدریسی عملے اور طلباء کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو ہندوستانی تعلیمی منظر نامے میں تعلیم و تدریس اور تحقیق و ترقی کے روشن منارے کے طور پر اپنے مقام کو مستحکم کرتے ہوئے مزید بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details