جون ماہ میں آن لائن امتحانات کرانے کا فیصلہ 25 مئی کو وائس چانسلر کی صدارت میں منعقدہ فیکلٹیز کے ڈین، کالجز/پالی ٹیکنیکس کے پرنسپلز اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران کی آن لائن میٹنگ میں لیا گیا۔
اے ایم یو میں تعلیمی میقات 2020-2021 میں داخلہ پانے والے پہلے سمسٹر کے سبھی گریجیویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے امتحانات 22 جون 2021 سے آن لائن منعقد کیے جائیں گے جبکہ فائنل/درمیانی سمسٹر کے طلبہ اور جفت سمسٹر 2020-2021 کے زیر تعلیم طلبہ کے امتحانات یکم جون 2021 سے شروع ہوں گے۔
تاہم فیکلٹی آف میڈیسن، یونانی میڈیسن، قانون فیکلٹی، فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی اور مینیجمنٹ فیکلٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ کے امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
کنٹرولر امتحانات کے ذریعے جاری نوٹس کے مطابق تعلیمی میقات 2020- 21 میں داخلہ پانے والے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی ایم کام وغیرہ کے تمام طلبہ کے لئے فرسٹ سمسٹر کی آن لائن تعلیم 15 جون تک جاری رہے گی۔
اے ایم یو میں جون سے آن لائن امتحانات کا اعلان تمام طلبہ کے امتحانات کا نظام الاوقات کنٹرولر کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com پر جاری کیا جائے گا۔
نوٹس کے مطابق تمام آن لائن امتحانات کی تفصیلات اور نظام الاوقات اور اس سے متعلق ایپ یا سافٹ ویئر اور ان کے لیے میٹنگ آئی ڈی اور پاسورڈ اے ایم یو کے ویب سائٹ پر موجود متعلقہ شعبوں کی ویب پیج پر فراہم کیے جائیں گے۔