اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 3:16 PM IST

ETV Bharat / state

Sir Syed Essay Competition اے ایم یو نے سرسید مضمون نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دفتر رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ AMU announce results of Sir Syed Essay Competition

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دفتر رابطہ عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ آل انڈیا مضمون نویسی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے انعامات یوم سر سید (17 اکتوبر) کر روز طلباء تقسیم کئے جائیں گے۔ بانی درس گاہ سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ کے زیر اہتمام ہر سال آل انڈیا مضمون نویسی مقابلہ منعقد کرواتا ہے مقابلے کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے ایم یو کی انڈر گریجویٹ طالبہ علمہ خان نے انگریزی میں، اے ایم یو کی ریسرچ اسکالر مریم بی نے اردو میں اور اے ایم یو کے ایک دیگر انڈر گریجویٹ طالب علم امان بیگ نے ہندی میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ انگریزی، اردو اور ہندی میں دوم انعام بالترتیب یونیورسٹی آف نارتھ بنگال، دارجلنگ کے بی کام کے طالب علم دافع الحق، ایمن جبین (بی ایڈ، اے ایم یو) اور قیوم علی (ریسرچ اسکالر، اے ایم یو) سے حاصل کیا ہے۔

اسی طرح سوم انعام انگریزی میں این ریحاناز (ایم ایس سی، نہرو آرٹس اینڈ سائنس کالج، تھرومالیمپالیم، کوئمبٹور)، اردو میں تبسم پروین (ایم ایڈ، انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فار ویمن، کولکاتہ) اور ہندی میں مدیحہ ممتاز (بی یو ایم ایس، ایچ ایس زیڈ ایچ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج، بھوپال) نے حاصل کیا ہے۔ انگریزی، اردو اور ہندی زبانوں میں اس مضمون نویسی مقابلے کا اہتمام اے ایم یو کے دفتر رابطہ عامہ کی جانب سے عظیم مصلح اور اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش (یوم سرسید) کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔

اس سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انگریزی، اردو اور ہندی میں ”زبان و ادب پر سرسید کا اثر“ موضوع پر مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ ہر زبان میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے والوں کو بالترتیب 25000، 15000، اور 10000 روپے بطور انعام دئے جائیں گے۔ فاتحین کو یہ انعامات 17 اکتوبر کو اے ایم یو، علی گڑھ میں منعقد ہونے والی یوم سرسید تقریب میں پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 206th birthday of Sir Syed Ahmed Khan جشن یوم سرسید تقریبات ایک نظر میں


واضح رہے یہ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا ہی اثر ہے کہ گزشتہ برس سے یہ مضمون نویسی مقابلہ اردو میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details