اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU 9 Rank In NIRFاین آئی آر ایف 2023 کی درجہ بندی میں اے ایم یو کا نواں مقام - پچھلے سال قومی ادارہ جاتی درجہ بندی

حکومت ہند وزارت تعلیم کے ذریعہ گزشتہ روز جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے یونیورسٹیوں کے زمرے میں 9ویں رینک حاصل کیا۔اس سال رینکنگ میں 6405 اداروں کو شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 5603 تھی۔

این آئی آر ایف 2023 کی درجہ بندی میں اے ایم یو کا نواں مقام
این آئی آر ایف 2023 کی درجہ بندی میں اے ایم یو کا نواں مقام

By

Published : Jun 6, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Jun 6, 2023, 5:42 PM IST

این آئی آر ایف 2023 کی درجہ بندی میں اے ایم یو کا نواں مقام

علی گڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے پچھلے سال قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) میں11واں رینک حاصل کی جس کو بہتر کرتے ہوئے اے ایم یو نے وزارت تعلیم کے ذریعہ آج جاری کردہ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی (NIRF) 2023 میں یونیورسٹیوں کے زمرے میں 9ویں رینک حاصل کیا ہے۔ اس سے یونیورسٹی میں خوشی کا ماحول ہے اساتذہ اور طلبہ کا کہنا ہے مستقبل میں اے ایم یو اپنی رینکنگ کو مزید بہتر بنائے گی۔

اے ایم یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سلیم بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز دہلی کے امبیڈکر ہال میں منعقدہ تقریب میں حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کی NIRF رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں اے ایم یو نے پچھلی سال کے مقابلے میں بہت کرتے ہوئے 9واں مقام حاصل کیا ہے۔

پروفیسر بیگ نے مزید بتایا تحقیقی زمرے میں اے ایم یو نے اس سال NIRF 2022 کے پچھلے سال کے نتائج کے مقابلے میں پانچ مقامات کی چھلانگ لگا کر 23 ویں مقام پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال 28 ویں نمبر پر تھا۔انجینئرنگ کے زمرے میں اے ایم یو کو 32 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے NIRF کی درجہ بندی میں پانچ مقام اوپر ہے۔ گزشتہ سال ان کا رینک 37 واں تھا۔

آرکیٹیکچر، ڈینٹل اور مینجمنٹ زمرہ/ نظم و ضبط میں، اے ایم یو نے بالترتیب 9 واں، 31 واں اور 55 واں رینک حاصل کیا ہے، جبکہ قانون اور میڈیکل کے شعبوں میں اے ایم یو نے 14 واں اور 28 واں رینک حاصل کیا ہے۔اے ایم یو کے فیکلٹی اور طلباء اور علیگ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر بیگ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ یونیورسٹی نے NIRF-2023 میں اپنی مجموعی درجہ بندی میں نمایاں بہتری لائی ہے اور امید ہے کے مستقبل میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر ایم سلیم بیگ نے کہا کہ اے ایم یو نے سخت مقابلے کے باوجود اس سال اچھے نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس سال رینکنگ میں 6405 اداروں کو شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 5603 تھی۔

انہوں نے وائس چانسلر، رجسٹرار، کنٹرولر، ایف او، ڈی ایس ڈبلیو، ڈین، پرنسپل، چیئرپرسن، او ایس ڈی (ڈویلپمنٹ)، نوڈل افسران اور سہولت کاروں کے تعاون کو سراہا۔پروفیسر بیگ نے رینکنگ کمیٹی کے ممبر پروفیسر محمد نوید خان کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا جو کہ NIRF کوآرڈینیٹر اور رینکنگ کے لیے کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:AMU in NIRF Ranking 2023 این آئی آر ایف 2023 رینکنگ میں اے ایم یو کا نواں مقام

اے ایم یو ایس ٹی ایس اسکول کے استاد اور اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹر عزیر نے بھی اے ایم یو کی 9ویں رینک پر خوشی کا اظہار کیا اور وائس چانسلر، رجسٹرار سمیت طلباء اور علیگ برادری کو اس کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا ہے جس طرح پہلے کے مقابلے اس سال کی رینکنگ میں اے ایم یو نے بہتر کیا ہے اسی طرح مستقبل میں بھی رینکنگ میں بہتری ہوگی۔

Last Updated : Jun 6, 2023, 5:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details