اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students Qualify For UPSC اے ایم یو، آر سی اے کے چھ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب - انڈین فارن سروس اور انڈین پولیس سروس

سول سروسز امتحان 2022 میں 86 رینک حاصل کرنے والے چھہ ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلباء میں سے ایک طالب علم اسد زبیری نے بتایا سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی مجھے میرے والدین سے ملی۔

اے ایم یو، آر سی اے کے چھہ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب
اے ایم یو، آر سی اے کے چھہ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب

By

Published : May 25, 2023, 3:33 PM IST

اے ایم یو، آر سی اے کے چھ طلباء، یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیاب

علی گڑھ: سول سروسز امتحان ہندوستان میں ایک قومی مسابقتی امتحان ہے جو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعے حکومت ہند کی اعلیٰ سول سروسز بشمول انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس اور انڈین پولیس سروس میں بھرتی کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے آج حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں ریزیڈنشیئل کوچنگ اکاڈمی اے ایم یو کے چھہ طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔

یوپی ایس سی- سول سروسیز کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے چھہ طلباء میں سے ایک ضلع علیگڈھ کے رہائشی اسد زبیری (86 رینک) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا 2019 میں مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سے ہی میں اے ایم یو کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی میں روزانہ آٹھ گھنٹے کی پڑھائی کرکے سول سروسز کی تیاری کر رہا ہوں، گزشتہ برس انٹرویو تک پہنچ گیا تھا لیکن فائنل لسٹ میں شامل ہونے میں میرے آٹھ نمبر کم رہ گئے تھے لیکن اس سال مجھے 86 رینک حاصل ہوئی ہے جس کے لئے میں اپنے آپ کو خوش نصیب مانتا ہوں۔

زبیری نے مزید بتایا میرے دل میں شروع سے ہی سول سروسز میں کامیابی حاصل کرنے کا خواب تھا جس کی حوصلہ افزائی مجھے میرے والدین سے ملی تھی، میری والدین نے میری والدین کی میری تعلیم پر بہت توجہ اور لگن تھی جس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے اسی لئے میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں کچھ ایسا کروں کے میں اپنے والدین کو کچھ دے سکوں جس کے لئے سول سروسز امتحان میں کامیابی ایک اچھا راستہ سابت ہوا۔

ریزیڈنشیئل کوچنگ اکاڈمی اے ایم یو کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے بتایا گزشتہ برس ہمارے یہاں کے آٹھ طلباء نے انٹرویو دیا تھا جس میں سے صرف ایک طالب علم ہی کامیابی حاصل کرپایا تھا اور رواں برس گیارہ طلباء انٹرویو میں شریک ہوئے جس میں سے چھہ طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے اس لحاظ سے اس بار کے نتائج بہت اچھے ہیں، اچھی کارکردگی کے لئے ہم طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

چھہ طلباء کی کامیابی پر ڈائریکٹر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہر سال اے ایم یو- آر سی اے سے دس طلباء کے کامیابی حاصل کرنے کا جو ہمارا ہدف ہے اس کو اب ایک دو سالوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔

منتخب طلباء میں

1۔ اسد زبیری (آل انڈیا رینک-86)،
2۔ عامر خان (آل انڈیا رینک-154)،
3۔ محمد شاداب (آل انڈیا رینک-642)،
4 نہالہ قاسم شریف (آل انڈیا رینک-706)
5۔ رنکو سنگھ راہی (آل انڈیا رینک-921)
6۔ موہت گپتا (آل انڈیا رینک- 724)

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کامیاب امیدواروں کو ان کی ثابت قدمی و محنت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آر سی اے کے نتائج مزید بہتر ہوں گے۔اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے بھی کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ اسد زبیری اور عامر خان نے اے ایم یو کے سینئر سیکنڈری اسکول بوائز سے بارہویں پاس کی ہے۔ عامر خاں نے اے ایم یو سے 2019 میں بی ٹیک (مکینیکل انجینئرنگ) کی بھی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:Seminar on Education in Muzaffarnagar مظفرنگر میں اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر سمینار

محمد شاداب نے بھی اے ایم یو سے بی ٹیک (مکینیکل انجینئرنگ) کی تعلیم حاصل کی ہے۔
اسد زبیری، عامر خان، محمد شاداب اور نہالہ قاسم شریف، الگ الگ سیشن میں آر سی اے سے وابستہ ہوئے اور سول سروسز کی تیاری کی، جبکہ رنکو سنگھ راہی، آر سی اے کے سابق طالب علم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details