اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے ساتھ ضلع امروہہ کی صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم وویک یادو اور سی او وجے کمار نے بغیر ماسک کے خریداری کے لئے بازار آنے والے صارفین کے خوب چالان کیے۔

امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت
امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت

By

Published : Apr 15, 2021, 1:19 PM IST

اترپردیش میں کورونا کی دوسری لہر کے زیادہ فعال ہونے کے سبب حکومت تشویش میں مبتلا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سختی کے احکام صادر کیے گئے ہیں۔ ضلع امروہہ کی سڑکوں پر اترے ضلع کے اعلیٰ افسروں نے کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو دیکھتے ہوئے بغیر ماسک کے خریداری کرنے والے افراد پر کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے۔ ساتھ ہی دکانوں کے سامنے رکھے سامان کو رکھنے کے لیے دوکانداروں سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا۔

امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت

اسی طرح تاجرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دکان کے گیٹ پر سینیٹائزر مشین لگائیں۔ ساتھ ہی دکان کے سامنے تجاوزات کو جلد ہٹا دیں اور ایک فٹ کا دائرہ میں گولے بنائیں، جس سے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھا جاسکے، جس کے سبب کورونا وبا جو تیزی سے بڑ رہی ہے کم ہو سکے۔

امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت

اس موقع پر ایس ڈی ایم وویک یادو اور سرکل افسر وجے کمار رانا نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں بازاروں میں کافی تعداد میں خریداری چل رہی ہے، جس میں کم ہی لوگ ماسک لگا رہے ہیں ایسے میں لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ ماسک کا استعمال کریں۔

امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت
امروہہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے انتظامیہ سخت

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details