اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: معشوقہ کے بھائی کے قتل معاملے میں عاشق گرفتار - امروہہ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ نوگاوا کے سادات محلہ گوتم نگر کے ساکن ببلو نامی نوجوان کا قتل گیا تھا ۔جس کے بعد پولیس اس معاملہ کی تفتیش میں جٹ گئی ۔

عاشق کو گرفتار کیا
عاشق کو گرفتار کیا

By

Published : Mar 31, 2021, 6:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ نوگاوا سادات محلہ گوتم نگر کے ساکن 22 سالہ ببلو کو پیر کی شام گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایس پی سنیٹی نے مذکورہ معاملے کے تحت تفتیش شروع کردی اور 24 گھنٹےوں میں اس معاملہ کا انکشاف کیا ۔

عاشق کو گرفتار کیا


بتایا جارہا ہے کہ ببلو کے قتل کے بعد ملزم موقع وارادت سے موٹر سائیکل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

اس کے بعد پولیس اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ۔ اسی اثنا میں پولیس کو سراغ ملا ۔اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوے نوگاوا سادات سے ملزم سونو کو گرفتار کرلیا ۔


امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی نے اس معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سونو نے ببلو کو اس لئے مارا کہ اسے ببلو کی بہن سے محبت ہوگئی تھی ۔ اورببلو کی بہن گذشتہ کئی ماہ سے سونو سے بات نہیں کررہی تھی۔ چنانچہ سونو ہولی کے دن شام میں لڑکی سے ملنے گیا ۔ مگر وہاں پہ ببلو سے لڑائی ہوگئی ۔اور اسی دوران سونو نے ببلو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوے صرف 24 گھنٹے کے اندر ملزم سونو کو گرفتار کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details