اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: سبزی فروخت نہ ہونے سے کسان پریشان

اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سبزیوں کی کاشت کرنے والے کاشکاروں کو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے ان کاشکاروں کی سبزیاں دہلی نہیں پہنچ پارہی ںہیں ہیں۔ کسانوں کو مناسب قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔ امروہ کے ان کسانوں کی سبزیاں دہلی کے آزاد پور منڈی سمیت دیگر مقامت پر فروخت کرنے کے لئے بھیجی جاتی ہیں۔

کسان پریشان
کسان پریشان

By

Published : Jan 29, 2021, 6:39 PM IST

سبزیوں کی کاشت کرنے والے کسان رام سنگھ سینی نے بتایا کہ ان کے کھیت لگی گوبھیاں پھول گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کو کھڑی فصل پر ہل چلانا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے سبزیاں دہلی نہیں جا پا رہی ہیں جس کے سبب سبزیاں برباد ہو رہی ہیں۔

سبزی فروخت نہ ہونے سے کسان پریشان



امروہہ کے ایک اور کسان مہندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُن کی گوبھی ایک روپیے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details