اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

امروہہ میں کاٹن ویسٹ فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ لگنے سے لاکھوں کی مالیت کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔ امروہہ، گجرالہ اور ضلع مرادآباد سے فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Amroha: Cotton waste factory fire due to short circuit
امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

By

Published : Oct 25, 2020, 1:52 AM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ شہر کوتوالی علاقے میں اتریسی روڈ پر واقع کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے آگ قریبی گوداموں میں پھیل گئی اور آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔

امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیاں، گودام کے مالک اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن جب آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تو قریبی ضلع مرادآباد سمیت ضلع بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلائی گئیں، لیکن دیر رات تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

موقع پر آئے امروہہ کے سی او وجئے کمار رانا نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو امروہہ، گجرولہ اور مرادآباد سے بلایا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ مانی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details