اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کانگریس رہنما کا منفرد احتجاج - سچن چودھری

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں کانگریس کے ریاستی سکریٹری سچن چودھری نے پولیس سے اجازت نہ ملنے کے بعد تنہا ہی احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

کانگریس رہنما کا تنہا احتجاج
کانگریس رہنما کا تنہا احتجاج

By

Published : Jan 3, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Jan 3, 2020, 9:40 PM IST

امروہہ میں کانگریس کے ضلعی اور شہری یونٹ کے ساتھ ساتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری سچن چودھری نے علاقے کے گاندھی مورتی چوراہے پر شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں دو دن کے لیے بھوک ہڑتال کرنے کے لیے پولیس سے اجازت طلب کی تھی لیکن پولیس نے انہیں ہڑتال کی اجازت نہیں دی۔

سچن چودھری، ویڈیو

پولیس نے صبح سے ہی کانگریس رہنما کو اُن کے مکان میں نظر بند کر دیا لیکن ریاستی سکریٹری سچن چودھری کسی طرح پولیس کی نظروں سے بچ کر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے سچن چودھری کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر سچن چودھری نے کہا کی ہم اس قانون کی تب تک مخالفت کرتے رہیں گے جب تک اسے واپس نہیں لیا جائے گا۔

Last Updated : Jan 3, 2020, 9:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details