میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پوروہ فیاض علی میں واقع امام بارگاہ میں گزشتہ روز ماہ محرم الحرام کے آخری ایام میں الوداعی مجلس کا اہتمام کیا گیا. اس موقع ذاکر اہل بیت نے 72 شہداء کربلا کی قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین کے عالم انسانیت کے پیغامات کو عام کرنے کی بات کہی گئی جس میں کثیر تعداد میں عزاداران امام حسین نے شرکت کی۔
مجلس کو ذاکر اہل بیت مولانا محمد حسن نے اپنے خطاب میں جہاں واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی عالم انسانیت کے لئے ایسا درس ہے جس کے ذریعہ دنیاں میں انسانیت کو عام کیا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 1400 سال بعد بھی ان کو یاد کیا جاتا رہا ہے۔ پوری عالم انسانیت کو زندگی کو گزارنے کا درس دیتا ہے۔ انسان سے انسان کو محبت کا پیغام دینا ہمیں واقعہ کربلا سے ملتا ہے۔