ریاست اتر پردیش کے مراد آباد ریلوے اسٹیشن کے صاف صفائی ڈپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین نے ریلوے ڈی آر ایم دفتر میں اپنے سپروائزر بنٹی اور مینیجر سونو کے خلاف شکایت کی تھی۔
مرداباد: ملازمت سے نکالے جانے کا الزام بے بنیاد انہوں نے پوری تنخواہ نہ دینے اور سبھی سے زیادہ کام کرانے، جوائننگ کے لئے پیسے لیے جانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس معاملے کو لے کر اطلاع ملی تھی کہ ' صاف صفائی ڈپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔'
مرداباد: ملازمت سے نکالے جانے کا الزام بے بنیاد اس معاملے کو لے کر ای ٹی وی بھارت نے صفائی ملازمین سے جب بات چیت کی۔
صفائی ڈپارٹمنٹ کے پرائیویٹ ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ابھی کسی بھی ملازم کو نکالا نہیں گیا، ابھی ہمیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔'
یہ بھی بڑھیں: مرادآباد: عیدالاضحیٰ کی قربانی کو لیکر نائب امام کی اپیل
صاف صفائی کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ 'پرائیویٹ طور پر صاف صفائی ملازمین کام کر رہے ہیں، کچھ ہی ایسے لوگ ہیں جو بے وجہ الزام لگا رہے ہیں۔'