اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manish Kumar Verma Visits Dist Hospital ڈی ایم کے سامنے ڈاکٹر اور وارڈ بوائے پر وصولی کا الزام، اچانک معائنہ سے ہسپتال کی کھلی پول - اترپردیش اردو نیوز

نوئیڈا کے ڈی ایم منیش کمار ورما نے سیکٹر 30 کے ضلع ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریض سے بات چیت کی اس دوران مریضوں نے ڈاکٹر اور وارڈ بوائے پر رشوت خوری کا الزام لگایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 12, 2023, 6:23 PM IST

ڈی ایم کے سامنے ڈاکٹر اور وارڈ بوائے پر وصولی کا الزام

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم کا چارج سنبھالنے کے بعد منیش کمار ورما نے سیکٹر 30 کے ضلع ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے علاج کے لیے ہسپتال پہنچنے والے مریضوں سے بات چیت کی۔ تبھی ایک مریض نے ڈاکٹر اور اسٹاپ پر ٹانکے کاٹنے کے نام پر 3 ہزار روپے لینے کا الزام لگایا ۔ متاثرہ نے یہ رقم پے ٹی ایم کے ذریعے ہسپتال کے عملے کو دی ہے۔ مریض نے یہ الزامات ڈی ایم منیش کمار ورما کے سامنے لگائے ہیں۔ اس موقع پر ہسپتال کے سی ایم او سنیل کمار شرما اور سی ایم ایس راجندر اگروال بھی موجود تھے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم نے معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا ۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایم منیش کمار ورما کے ہسپتال میں معائنہ کے دوران تمام عملہ اور ڈاکٹروں میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈی ایم نے ہسپتال کے او پی ڈی، لیب اور ریکروٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کا معائنہ کیا اور یہاں مریضوں کو فراہم کی جارہی صحت کی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ پلاسٹر روم کے باہر مریضوں کی لمبی لائن دیکھ کر ضلع مجسٹریٹ نے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ ڈی ایم نے ہسپتال کی لفٹ کو بھی خراب پایا۔ دوسری طرف جن اوشدھی کیندر میں تمام قسم کی ادویات دستیاب نہ ہونے پر آپریٹر کو طلب کرکے وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 6 بار نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت برجیش پاٹھک نوئیڈا کے دورے کے دوران ضلع ہسپتال کا معائنہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے معائنہ کے دوران کئی بار محکمہ صحت کے افسران کو نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات دی ہیں لیکن اس کے باوجود ضلعی ہسپتال کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ مریضوں کو علاج کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ مریضوں کا الزام ہے کہ اس سے پہلے بھی ہسپتال میں علاج کے لیے پیسے مانگے جاتے ہیں۔ ہسپتال میں اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے یہ کھیل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :IPS Officers Transferred in UP اتر پردیش میں آٹھ سینئر آئی پی ایس افسران کا تبادلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details