اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: کولڈ ڈرنک میں منشیات ملا کر جنسی زیادتی کا الزام - اتر پردیش کی خبر

متاثرہ بیوٹی پارلر آپریٹر کا الزام ہے کہ 'ملزم نے اسے فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجی تھی جس کے بعد اسے اپنے بینکٹ ہال میں بیوٹی پارلر کے کام کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔'

مرادآباد: کولڈ ڈرنک میں منشیات ملا کر جنسی زیادتی کا الزام
مرادآباد: کولڈ ڈرنک میں منشیات ملا کر جنسی زیادتی کا الزام

By

Published : May 11, 2020, 4:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے مجھولا میں واقع ایک مشہور بینکٹ ہال کے منیجر پر کولڈ ڈرنکس میں منشیات ملا کر جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متاثرہ ایک بیوٹی پارلر چلاتی ہے۔ جس نے ایس پی سٹی کے سامنے پیش ہو کر اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متاثرہ بیوٹی پارلر آپریٹر کا الزام ہے کہ 'ملزم نے اسے فیس بک پر فرینڈ ریکوسٹ بھیجی تھی جس کے بعد اسے اپنے بینکٹ ہال میں بیوٹی پارلر کے کام کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔'

متاثرہ کا کہنا ہے کہ' کولڈ ڈرنک میں نشہ دے کر ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی۔'

متاثرہ کے مطابق 'بلیک میل کرتے ہوئے اس سے رقم بھی لی گئی اور اس کا جسمانی استحصال بھی ہوا۔'

وہیں ملزم بنکٹ ہال آپریٹر نے بتایا کہ اس کی دوستی فیس بک کے ذریعہ ہوئی تھی۔ وہ بینکٹ ہال اپنے شوہر کے ساتھ آئی تھی۔ اسے بیوٹی پارلر آرڈر کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔ الزام مکمل طور پر غلط ہے۔ لیکن یہ سچ ہے کہ اس کی بات خاتون سے فون پر ہوتی تھی۔

ہال آپریٹر نے کہا کہ 'جب میری اہلیہ کو اس کا علم ہوا تو گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے۔ جس کے بعد اس خاتون سے بات کرنا چھوڑ دیا اور اسے دور رہنے کو کہا۔'

ہال آپریٹر کا کہا ہے کہ 'اس کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام بے بنیاد ہے، اسے پھنسایا جارہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details