اردو

urdu

ETV Bharat / state

Former SP Leader Salahuddin Mansoori: تمام سیکولر پارٹیاں بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں، صلاح الدین منصوری سے خصوصی گفتگو

سماجوادی پارٹی کے سابق سینئر رہنما صلاح الدین منصوری نے کہا کہ تمام سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا ووٹ حاصل کر بی جی پی کی حمایت کرتی ہے اس سے بہتر ہے کہ مسلمان بی جے پی کی حمایت کرے۔ ان سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی ہے جو پیش خدمت ہے Special Talk Former SP Leader Salahuddin Mansoori۔

By

Published : May 6, 2022, 12:05 PM IST

Former SP Leader Salahuddin Mansoori
Former SP Leader Salahuddin Mansoori

مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے قریبی صلاح الدین منصوری کو سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد میں امن و امان کے ساتھ عید منائی گئی اس کے لیے ضلع انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
صلاح الدین منصوری نے کہا کہ مجھے سماج وادی پارٹی سے اس الزام میں باہر کیا گیا ہے کہ میں اور ذوالفقار ایک دوسرے سے اعظم خان کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر انہوں نے عید کی مبارک باد پیش کر وزیر اعلی نے ایک اچھا پیغام دیا ہے۔ مسلمانوں نے اس بار آٹھ فیصد ووٹ پہلے سے زیادہ بی جے پی کو دیا۔

مزید پڑھیں:


صلاح الدین منصوری نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیکولر پارٹی کو ہمیشہ سے ووٹ کرتے آ رہے ہیں لیکن سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کا ووٹ حاصل کر پیچھے کے راستے سے بی جے پی سے مل جاتی ہے تو اس سے اچھا ہوگا کہ ہم بی جے پی کو ہی کیوں نہ ووٹ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details