اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ میں محرم کی تیاریاں مکمل - shia community

محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی نوابی شہر لکھنؤ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

محرم کی تیاریاں مکمل

By

Published : Sep 1, 2019, 1:49 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:41 AM IST

ماہ محرم الحرام ہر مسلمان کے لیے باعث احترام ہے شیعہ برادری اس ماہ کو امام حسین کی شہادت کے غم کے طور پر مناتے ہیں۔ جس کے لیے پورے شہر میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

کل صبح سے ہی یہاں کے تمام امام باڑہ، مساجد اور دیگر علاقوں میں مجالس کا دور شروع ہو جائے گا۔ آج شام سے ہی عقیدت مند تعزیہ اور دوسرے اشیاء خرید کر اپنے گھروں میں میں رکھ لیے ہیں۔

لکھنؤ میں کیا جانے والا محرم کا اہتمام عالم اسلام میں مقبولیت رکھتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں پر ایک سے بڑھ کر ایک تعزیہ بنائی جاتی ہے جسے دیکھنے کے لیے ملک کے ہر صوبہ سے زائرین آتے ہیں۔

تعزیہ ساز محمد وسیم سنہ 1998 سے لگاتار تعزیہ سازی کا کام کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران انھوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ان کے والد یہ کام کرتے تھے اور اب یہ کا وہ کر رہے ہیں۔

محرم کی تیاریاں مکمل

انہوں نے کہا کہ اس کام میں انھیں محنت کے باوجود زیادہ پیسہ نہیں ملتا جس وجہ سے وہ بہتر کام نہیں کر پاتے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حسین آباد ٹرسٹ انھیں زیادہ ہدیہ دے اور زیادہ وقت ملے تو اس سے بہتر تعزیہ بھی وہ بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لکھنؤ میں محرم کا اہتمام میں ملک کے دوسرے شہروں سے الگ ہے۔ یہاں پر محرم دو ماہ دس دن کا ہوتا ہے جو کہ پورے ملک میں کہیں اور نہیں ہوتا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details