اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ سے انتخابی ریلیوں کا آغاز کیوں ؟

بھارتی الیکشن کمیشن کے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے میرٹھ سے ہی اپنی ریلیوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔

By

Published : Mar 16, 2019, 11:16 PM IST

ضلع میرٹھ سےانتخابی ریلی کا آغاز

سماجوادی پارٹی۔بہوجن سماج پارٹی اور راشٹریہ لوک دل اتحاد کی پہلی مشترکہ انتخابی ریلی دیوبند میں 7 اپریل کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔اکھلیش یادو نے لوک سبھا انتخابات میں مایاوتی کے ساتھ 18 ریلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلع میرٹھ سےانتخابی ریلی کا آغاز

سنہ 1993 کے بعد ایس پی اور بی ایس پی پہلی بار مشترکہ ریلی کریں گے۔اس سے پہلے 1993 میں کانشی رام اور ملائم سنگھ یادو نے ساتھ میں انتخابی مہم کی تشہیر کی تھی۔

واضح رہے کہ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے اترپردیش کے ضلع میرٹھ سےانتخابی ریلی کا آغاز کیا تھا اور اسی طرز پر بی جے پی میرٹھ سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔

2 فروری 2014 کو مودی کی ریلی شتابدی نگر میں واقع مادھو کنج کے میدان میں ہوئی تھی اس ریلی میں مودی ایسا جوش بھر گئے تھے جس کا نتیجہ یہ رہا کہ مغربی اترپردیش کی سبھی نشستوں پر کمل کھل گیا تھا۔

اس کے بعد یو پی کے اسمبلی انتخابات میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کا آغاز میرٹھ سے ہی کیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ میرٹھ کی سرزمین کو بی جے پی اپنے لئے لکی مانتی ہے، ان کا ماننا ہے کہ مغربی اتر پردیش سے چلنے والی ہوا ریاست بھر پر اثر انداز ہوتی ہے۔

واضح رہے 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں اترپردیش سے بی جے پی کو 73 اور سماج وادی پارٹی کو پانچ جبکہ کانگریس کو دو نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details