جونپور:ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور سے تعلق رکھنے والی ساجدہ نسیم بہت ہی کم عمری میں نعت گوئی میں شہرتوں کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں، انہوں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی مدرسے میں نعت خوانی و دیگر پروگراموں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا، ان کے والد و بھائی، بہن بھی نعتیہ و غزل کے اشعار پڑھتے ہیں جس سے انہیں بھی اس چیز کا شوق پیدا ہوا اور اب تک وہ نعت گوئی کے لیے ملک کے مختلف شہروں و ریاستوں کو دورہ کرتی ہیں، اس دوران ساجدہ نسیم کے کئی کلام ریکارڈ بھی کیے جا چکے ہیں۔ انہیں سب سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ٹی وی بھارت نے ساجدہ نسیم سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ Young Naat Reciter from Jaunpur Sajida Naseem
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ساجدہ نسیم نے بتایا کہ 'انہیں نعت گوئی کو شوق بچپن سے ہی ہے کیونکہ گھر کے سبھی افراد نعت گوئی میں ہی شوق رکھتے ہیں ان کو دیکھ کر انہیں بھی خواہش ہوئی کہ ان کی طرح وہ بھی نعت گوئی میں حصہ لیں۔ ساجدہ نسیم نے بتایا کہ انہیں نعت نبیﷺ پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ غزلیات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے انہوں نے نعت گوئی کا انتخاب کیا۔