اردو

urdu

By

Published : Jan 6, 2021, 10:51 PM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی جیل کے قیدیوں میں کمبل کی تقسیم

ریاست اترپردیش کی بارہ بنکی جیل میں بدھ کو سماجی و ملی تنظیم، آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے قیدیوں میں کمبل تقسیم کی گئی۔

All India payam e insaniyat Distributes Blankets to barabanki Prison Inmates
آل انڈیا پیام انسانیت کی جانب سے بارہ بنکی جیل کے قیدیوں میں کمبل کی تقسیم

آل انڈیا پیام انسانیت فورم گزشتہ 46 برسوں سے سماجی کاموں میں مصروف ہے۔ تنظیم کا مقصد بھائی چارگی اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم کی جانب سے سرد موسم کے پیش نظر بارہ بنکی جیل میں محروس قیدیوں میں کمبل تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر مفتی محمد راشد قاسمی نے کہا کہ اسلام نے تمام جانداروں پر بھلائی کرنے کا درس دیا ہے جبکہ تمام مخلوق کا پیدا کرنے والا اللہ ہے۔

آل انڈیا پیام انسانیت کی جانب سے بارہ بنکی جیل کے قیدیوں میں کمبل کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ مخلوقع کے ساتھ بھلائی اور خیرخواہی کرنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ سنایا جس میں بتایا گیا کہ انسانیت کےلیے کیا جانے والا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی بڑے اجر والا ہوتا ہے اور خدا کی خوشنودی کا باعث بنتا ہے۔

آل انڈیا پیام انسانیت کی جانب سے بارہ بنکی جیل کے قیدیوں میں کمبل کی تقسیم

مولانا عنر ندوی نے کہا کہ یہ جیل نہیں بلکہ سدھار کا مقام ہے اور یہاں سے باہر نکلنے کے بعد تمام برے کاموں کو چھوڑ دینا چاہئے۔ اس موقع پر جیل سپریٹینڈنٹ ہری بخش سنگھ نے تنظیم کی ستائش کی اور قیدیوں تمام برے کاموں کو چھوڑدینے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ آل انڈیا پیام انسانیت تنظیم کا قیام مولانا سید عبدالحسن علی ندوی علی میاں نے کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details