ریاست اتر پردیش کے رامپور میں ماہ رمضان کی آمد کے مبارک موقع پر آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جانب سے نقشہ اوقات سحر و افطار جاری کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ رسم اجراء رامپور میں واقع تنظیم کے صدر دفتر پر عمل میں آیا۔ اس دوران آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں سمیت کئی عہدیداروں نے خصوصی تقریب میں شرکت کرکے نقشہ کی رونمائی کی۔ Ramadan Time Table In Rampur
Ramadan Time Table Calendar: آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جانب سے رمضان کا نقشہ اوقات سحر و افطار جاری - رمضان المبارک کی آمد
رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن All India Muslim Federation In Rampur کی جانب سے نقشہ اوقات سحر و افطار شائع Ramadan Time Table Calendar کرکے تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر فیڈریشن کے عہدیداروں نے صدر دفتر پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے نقشہ اوقات سحر و افطار کا اجراء کیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہر سال فیڈریشن کی جانب سے رامپور اور اطراف کے روزے داروں کی سہولت کے لیے نقشہ اوقات سحری و افطار Iftar Time in Rampur جاری کیا جاتا ہے۔ جس میں صبح صادق سے لیکر غروب آفتاب کے اوقات کی معلومات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی اس نقشہ میں صوم و صلاۃ سے متعلق چند ضروری ہدایات بھی ہوتی ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: اوقات نماز کے تعلق سے کلینڈر کا رسم اجراء
واضح رہے کہ چند روز بعد دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ عالم اسلام میں رمضان کی تیاریاں Ramadan Preparationsشروع ہو چکی ہیں۔ رمضان میں سحری و افطار کے اہتمام کے لئے اسلامی اداروں کی جانب سے نقشہ اوقات سحری اور افطار مرتب کرکے شائع کیا جاتا ہے۔ جس میں رمضان کی تاریخوں کے ساتھ ہی ختم وقت سحری اور وقت افطار ہوتا ہے۔ بھلے ہی کچھ مقامات پر لوگ جدید ٹکنالوجی اور موبائل فون کے ایپس کے ذریعہ ختم سحری و غروب آفتاب کے اوقات دیکھنے لگے ہیں لیکن کلینڈر نما ان نقشوں کی اپنی الگ ہی اہمیت ہے، جو شہری آبادی سے لیکر دور دراز کے گاؤں دیہاتوں تک کے لوگوں کے لئے کافی معاون و مددگار ہوتا ہے۔ Importance Of Ramadan Time Table Calendar