اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Polls 2022: آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کی اپیل کی

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے کہا کہ فسطائی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں اترپردیش میں مضبوط پارٹی سماجوادی پارٹی ہے۔ اس لیے تمام انصاف پسند لوگ اپنے آپسی اختلافات کو بھلاکر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ کریں۔' All India Muslim Federation Appeals to Support Samajwadi Party

all-india-muslim-federation-appeals-to-support-samajwadi-party
آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سماجوادی پارٹی کی حمایت کی اپیل کی

By

Published : Feb 9, 2022, 10:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی۔ بابر خاں نے کہا کہ فسطائی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں اترپردیش میں مضبوط پارٹی سماجوادی پارٹی ہے۔ اس لیے تمام انصاف پسند لوگ اپنے آپسی اختلافات کو بھلاکر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ کریں۔ All India Muslim Federation Appeals to Support Samajwadi Party

ویڈیو
رامپور کے پہاڑی گیٹ علاقے میں واقع آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے صدر دفتر پر فیڈریشن کے قومی صدر بابر خاں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات بہت فیصلہ کن ہیں۔ یہ انتخابات ریاست کی عوام کا مستقبل طے کرنے والا ہوں گے۔

بابر خاں نے کہا کہ تمام لوگ اپنے آپسی اختلافات کو بھلاکر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو اپنے ووٹ سے حمایت دیں، تاکہ ریاست امن پسند اور سیکولر حکومت کا قیام عمل میں آ سکے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں ریاست میں افراتفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ روزگار ختم ہوچکے ہیں۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ چہار جانب جرائم کا بازار گرم ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' بی جے پی حکومت میں نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ ہی بچے محفوظ ہیں۔ انہوں نے کسانوں کی تحریک کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور کھیری کے واقعہ نے پورے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اس لیے ضروری ہو گیا ہے کہ ایسی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے۔'

بابر خاں نے کہا کہ جمہوریت نے ریاست کے رائے دہندگان کو ایک بہترین موقع اسمبلی انتخابات کا فراہم کیا ہے، اس لیے رائے دہندگان اپنے اوپر ہوئے ظلموں کا بدلہ اپنے ووٹ کے ذریعہ لیں اور ریاست کی سب سے مضبوط سیکولر جماعت سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ '



اس دوران بابر خاں نے یہ بھی بتایا کہ آل انڈیا مسلم فیڈریشن نے سماجوادی پارٹی کے سامنے ریاست کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے 8 نکاتی مطالبات رکھیں ہیں، اسی یقین دہانی کی بنیاد پر وہ سماجوادی پارٹی کی حمایت کی اپیل کر رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details